جیپ حادثہ کا شکار

Y
وادی نیلم آزاد کشمیر 
وادی نیلم کے علاقے پھلوائی میں جیپ حا د ثہ کا شکار ہونے والے لاہور اچھرہ سے تعلق رکھنے والے گیارہ کزن اور ان میں دو سگے بھائی بھی شامل تھے ۔ ایک نوجوان گلفام کی اگلے ہفتے شادی تھی تو ایک نوجوان اپنی بیوی سے یہ کہہ کر نکلا کہ اس بار دوستوں کے ساتھ جارہا ہوں اگلی بار دونوں ساتھ جائیں گے 
مگر قسمت کو کچھ اور منظور تھا ۔ اللہ پاک سب پر رحم والا معاملہ۔ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے.اس 
حا د ثہ کے بہت سارے پہلو ہوسکتے ہیں لیکن سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ انتہائی خطرناک روڈ پر ایک جیپ پر 14 افراد کو کیوں سوار کیا گیا ۔ ہاٹ ٹاپ جیپ کے اندر 14 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش نہیں ہو سکتی۔ ڈرائیورپیسوں کی لالچ میں اس قدر آندھا ہو گیا کہ اپنی اور دیگر 13 افراد کی زندگی کی بھی پرواہ نہ کی ۔  دو افراد کی ڈ یڈ با ڈ ی نکال لی گئیں ہیں پانچ ز حمی افراد کو بچا لیا گیا ہے باقی 7 سے 8 افراد لا پتہ ہیں ابھی دعاؤں کی درخواست 🤲😪🤲
خداراہ اس طرح کی حماقتیں نہ کریں ورنہ نتیجہ یہ ہی نکلے گا😪😪🤲

Comments