دانت جتنے بھی خراب ہوں۔۔۔آسان منجن

Y
*آسان منجن*

*دانت جتنے بھی خراب ہوں، پیلے دانت صاف چمکدار، دانت مسوڑھے مضبوط، خون آنا بند، دانت کا درد وغیرہ*  
*یہ نسخہ مایوس نہیں کر ےگااگر آپ دانتوں کے درد، دانتوں کو کیڑا لگنا، کھوڑ ،  ٹھنڈہ گرم لگنا، ماسخورہ، دانتوں کا ہلنا اور مسوڑوں کے خراب ہونے جیسے مسائل سے پریشان ہیں تو بے فکر ہوجائیں آج آپ کو ایک منجن بنانے کا طریقہ بتائیں گےجو ان تمام مسائل کا ایک ہفتے میں خاتمہ کردے گا ۔ دانت آپکی خوبصورتی ہی نہیں بلکہ آپ کی اچھی صحت کے بھی ضامن ہوتے ہیں انکی دیکھ بھال اور صفائی میں عدم دلچسپی زندگی بھر کا روگ بن جاتی ہے۔ مسوڑوں کی سوزش اور ان سے خون نکلنا دانتوں کی پہلی بیماری ہےاگر آپ کا منہ بیکٹیریا سے پاک نہیں ہوگا تو نا صرف دانتوں اور مسوڑوں کو نقصان پہنچے گا بلکہ آپکا جسم بھی انفیکشن سے متاثر ہوگاجو لوگ دانتوں کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں وہ لوگ امراض۔ قلب اور شریانوں کی بیماریوں آسانی سے مبتلا ہوسکتے ہیں*
*ھوالشافی۔*  
پھٹکڑی سرخ 5 تولہ ، 
پھٹکڑی سفید 5 تولہ 
عقر قرحا ایک تولہ ، 
کالی مرچ ایک تولہ 
لونگ ایک تولہ
نمک سیاہ ایک تولہ ، 
سرکہ انگوری ایک پاؤ
*وزن نسخےکےحساب سےکم یا زیادہ کیا جاسکتا ھے*
*ان کی تیاری کا طریقہ اس طرح سے ھے کہ دونوں پھٹکڑیاں توے پر ڈال کر آگ پر رکھ دیں اور ان اوپر سرکہ انگوری تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالتے جائیں اور کسی چمچ سے ہلاتے جائیں جب سرکہ ختم ہوجائے تو پھٹکڑی کو خشک ہونے سے پہلے چولہے سے اُتار دیں اس پھٹکڑی کو اچھی طرح کھرل کریں اور باقی تمام اجزاء کا باریک سفوف بنا کر پھٹکڑی میں مکس کردیں اب اس سفوف کو کسی ایئر ٹائٹ بوتل میں بند کرکے محفوظ کرلیں۔ آپ کا مجرب نسخہ تیار ہے*
استعمال کا طریقہ: 
*رات کو کھانے پینے سے فارغ ہوکر چمچ کا چوتھا حصہ سفوف لیکر انگلی ہلکے ہاتھ سے دانتوں اور مسوڑوں پر ملیں*
*اگر داڑھوں میں کھوڑ ھے تو ایک چٹکی کھوڑ میں ڈال دیں پندرہ منٹ کے بعد تازہ پانی سے کلی کریں۔ سات دن لگاتار استعمال سے ان شاء اللہ تمام مسائل حل ہوجائیں گے ۔ حتیٰ کہ ہلتے ہوئے دانت بھی ٹھیک ہوجائیں گے*

Comments