مسلمانوں کی عورتیں کس طرف جا رہی ہیں؟
کل قیامت کے دن رسول اللّٰه ﷺ سے کس منہ سے حوض کوثر سے پانی مانگیں گی؟ ام المومنین عائشہ اور سیدہ فاطمہ کا کس طرح سامنا کریں گی؟
ایسی مہندی کے فیشن سے جو آپ کو اللّٰه کا نافرمان بنائے اس سے موت بہتر ہے
غیر محرم عورتوں کو چھونے ،ان سے مصافحہ کرنے اور ان کے ساتھ میل جول رکھنے کے بارے میں شریعت میں شدید ممانعت آئی ہے،
نبی کریم ﷺ نے اپنی پوری زندگی میں کسی غیر محرم عورت کے ہاتھ کو نہیں چھوا، جب ہاتھ کو چھونا حرام ہے تو سر کو چھونا بالاولیٰ حرام ہے۔
سیدہ عائشہ رضی اللّٰه تعالٰی عنہا فرماتی ہیں۔
’’ والله ما مَسَّتْ يَدُهُ يَدَ امْرَأَةٍ قَطُّ في الْمُبَايَعَةِ وما بَايَعَهُنَّ إلا بِقَوْلِهِ ‘‘ (صحیح البخاری / کتاب الشروط )
اللّٰه کی قسم ، بیعت کرتے ہوئے (بھی)رسول اللّٰه ﷺ کا ہاتھ مُبارک کبھی کسی عورت کے ہاتھ کے ساتھ چُھوا تک نہیں، رسول اللّٰه ﷺ عورتوں کی بیعت صرف اپنے کلام مُبارک کے ذریعے فرمایا کرتے تھے۔
یہ تھا نبی کریم صلی اللّٰه ﷺ کا عمل مبارک ،جِس کی تاکید انہوں نے اپنے مبارک الفاظ میں یوں فرمائی

