کھانا پینا

Y
ایک اہم بیماری اور اسکا آسان سا حل۔۔۔

ہمارے شہری حضرات کھانے پینے کے حوالے سے بڑے غیر محتاط ہیں۔۔۔ ہر وقت مرچ مصالحہ چٹ پٹی چیزیں کھانا۔۔۔ بے ضرورت ہوٹلوں پر کھانا کھانا۔۔۔ جسکی وجہ سے اکثر حضرات سینے کی جلن،پیٹ کا بڑھ جانا،قبض کی بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔۔۔ کچھ لوگوں کی نیند پر بھی اسکا فرق پڑتا ہے۔۔۔
اس معاملے میں میں نے کافی سوچ و بچار کیا۔۔۔
اسکی وجہ جو دریافت ہوئی ہے۔۔۔
 وہ ایک تو بے وقت کھانا کھانا ہے۔۔۔
دوسرا سنت کے مطابق کھانا نہ کھانا ہے۔۔۔تیسرا کھانے کے دوران پانی کا غیر ضروری استعمال ہے۔۔۔
کھانا آپ جیسا بھی کھائیں ،چاہے کتنا ہی چٹ پٹا ہو۔۔۔
اگر آپ اسکو سنت کے مطابق طریقے سے کھائیں۔۔۔تو کبھی آپکو مضر صحت نقصان نہیں ہوگا۔۔۔
سب سے پہلے پانی پینے کا طریقہ سیکھ لیں۔۔۔
پانی سنت کے مطابق تین سانسوں میں پیا جاتا ہے۔۔۔ 
بشرطیکہ پانی پیتے وقت آپ سانس برتن (گلاس) میں نہ لیں۔۔۔ جب آپ پانی پی رہے ہوں تو کم از کم 250M.L آپ ایک منٹ میں پیئے۔۔ جتنی دیر آپ پانی پینے میں لگائیں گے اتنی ہی دیر تک روزانہ کی بنیاد پر آپکے دل اور پھیپڑوں کو آرام ملے گا۔۔۔ ایسا کرنے سے کبھی آپکو موٹاپا،سانس کی بیماری،شوگر،دل کی بیماری کبھی نہیں ہوگی۔۔۔
وجہ یہ ہے کہ پانی پیتے وقت ہی بس پوری زندگی ان دو چیزوں کو آرام ملتا ہے۔۔ورنہ سونے کی حالت میں بھی یہ دو اعضاء اپنا کام کرتے رہتے ہیں۔۔۔ باقی جسم کے تمام اعضاء آرام کرتے ہیں۔۔۔
کھانا کھانے کا طریقہ۔۔۔
کھانا آپ سننت کے مطابق کھائیں۔۔
وہ ایسے کہ ایک لقمے کو کم از کم 32،سے 40مرتبہ چبائیں۔۔ایسے کرنے سے جتنا پیسا ہوا کھانا آپ کے معدے کو ملیگا وہ اسے اتنی آرام سے ہضم کریگا۔۔۔
ہم اکثر اوقات لقمہ چبائے بغیر ہی اسے حلق سے نیچے اتار دیتے ہیں۔۔۔ جسکی وجہ سے دانتوں کا کام بھی معدے کو کرنا پڑ جاتا ہے۔۔۔ جب کہ معدہ ایک فائبر یعنی جسم کا ایک لوتھڑا ہے۔۔ جو پیسنے کا کام کبھی کر ہی نہیں سکتا۔۔۔ اللہ تعالی نے منہ میں دانت خوراک کو چبانے کیلئے دیئے ہیں۔۔ لہذا اسکا بھی اہتمام کریں۔۔۔ تو آپکو کبھی بھی کوئی خاص بیماری لاحق نہیں ہوگی۔۔۔
آخری بات جو میرے ایک سوال کے طور پر ہے۔۔۔
کہ کھانے کھانے کے دوران آپ نے کبھی کسی جانور کو پانی پیتے دیکھا ہے؟؟؟
تو بلکل اسی طرح ہم بھی کھانا کھانے کی دوران پانی کا استعمال غیر ضروری طور پر نہ کریں۔۔۔ یہ بھی مضر صحت ہے۔۔۔
پانی ہمیشہ کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے اور کھانے کے ایک گھنٹے بعد پیئے۔۔۔ انشاء اللہ، اللہ نے چاہا تو آپ کبھی بھی کسی خاص بیماری کا شکار نہیں ہونگے۔۔۔
اس نسخے پر عمل کر کہ دیکھیں۔۔  انشاء اللہ آپ مجھے ضرور دعائیں دینگے۔۔۔

#حکیم_سیف_اللہ_ہزاروی

Comments