اہم معلومات ۔۔ساون کا موسم

Y
 ساون کا مہینہ شروع ہو گیا ہے ۔ ساون میں ضروری احتیاطیں کریں ۔
1۔ اگر آپ کے گھروں کی دیواریں یا چھتیں کمزور ہیں تو انہیں درست کر لیں ۔
2۔ گھر سے غیر ضروری گھاس پھوس ، جڑی بوٹیاں صاف کر لیں کیونکہ اِس موسم میں حشرات الارض نکل آتے ہیں۔ سانپ ، بچھو کیڑے مکوڑے  جن میں زہر بہت زیادہ ہوتا ہے ۔ 
3۔ گھروں میں ایمرجنسی ادویات فرسٹ ایڈ بکس رکھیں۔ 
4۔ بچوں کو گھمبوں ،تاروں سے دور رکھیں کیونکہ اِس موسم میں ہوا میں نمی بہت زیادہ ہوتی ہے ۔ بارشیں بھی زیادہ ہوتی ہیں ۔
5۔ دریاؤں یا نہروں کے قریب رہنے والے احتیاط کریں ۔ 
6۔ مسالحے دار کھانوں اور مرچوں کا استعمال کم کریں کیونکہ پیٹ کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں جس سے مزید مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں ۔ 
7۔ پانی کا زیادہ استعمال کریں ۔ پالتو جانوروں کا بھی خیال رکھیں۔ اس موسم میں انفکشن بہت جلدی ہو جاتی ہے ۔
8۔ سوتے وقت یا لیٹتے وقت اپنے بستر اور تکیے کو اچھی طرح چھانٹ لیا کریں ۔
9۔  گھروں میں پانی نہ کھڑا رہنے دیا کریں ۔ 🌧️🌦️☁️

Comments