پڑھیے اور حیران ہو جائیے 😍💜
زمین سے تقریباً 190.98 ملین کلومیٹر دور ایک سیارہ موجود ہے جسے زھرہ Venus کہتے ہیں۔ یہ زمین کے سب سے قریب ہے اور سب سے زیادہ چمکدار نظر آنے والا سیارہ ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر سورج مغرب سے نکلتا ہے اور مشرق میں غروب ہوتا ہے۔
،
اس سیارے کا ایک دن زمین کے 242 دن کے برابر ہے یعنی اگر ہم ایک دن زھرہ پر گزاریں تو وہ زمینی 242 دن بنیں گے۔ اس کے علاؤہ اس پر ایک سال 225 دن کا ہوتا ہے۔۔۔۔۔
ہے نا حیران کن بات کہ اس سیارے پر ایک دن ایک سال سے بڑا ہوتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اس کو اپنے محور axis کے گرد گھومنے میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے (242دن) اس کے مقابلے میں وہ سورج کے گرد ایک چکر جلدی (225دن) مکمل کرلیتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کا ایک دن ایک سال سے بڑا ہوتا ہے۔۔
رومی لوگ اس کو پیار کی دیوی کہتے تھے۔
لیکن
یہ نہایت ہی خطرناک سیارہ ہے جس کا محبت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔
اس پر تیزاب Sulphuric Acid کی بارش ، 270° درجہ حرارت اور تیز طوفان آتے ہیں ۔

