امت محمدیہ کے اندر شرک ،بدعت ،خرافات، دین سے دوری ،تفرقہ بازی بلکہ جو بھی بگاڑ اور فساد رونما ہوئے ان کے اہم اسباب مندرجہ ذیل ہیں:
۱۔ قرآن و حدیث سے دوری۔
۲۔ صحیح و ضعیف احادیث کے درمیان عدم تمییز۔
۳۔ حدیث رسول کو مستقل طور پر حجت نہ ماننا۔
۴۔ خبر آحاد کو عقیدے کے باب میں حجت نہ ماننا۔
۵۔ قرآن و حدیث پر عقل کو مقدم کرنا۔
۶۔ فلاسفہ ،اہل کلام، تصوف اور تقلید شخصی کا ظہور و عروج۔
۷۔ سلف صالحین کے فہم کے مطابق نصوص وحی کو نہ سمجھنا۔
یہ چند اسباب ہیں جن کے سبب مسلمان دین اسلام کے شمول و کمال اور اس کی سماحت سے دور ہو چکے ہیں۔
ہر ذی شعور اور غیور مسلمان کو ان اسباب کے سمجھنے اور غلط چیزوں سے دور رہنے کی اشد ضرورت ہے۔
اللہ تعالی ہمیں مذکورہ اسباب پر غور کرنے اور صحیح اسلام پر قائم دائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ڈاکٹر امان اللہ محمد اسماعیل مدنی۔

