Do you know these 10 effects of eating an apple a day?

It is said that eating an apple a day helps keep the doctor away.
But is it really true? So know that to some extent this is true.
Apple is a fruit that is widely consumed around the world and there are many varieties available.
It is also made a part of various dishes and concoctions but to what extent it is useful for health
Here you will get to know some of the amazing benefits of this fruit.

Nutrient acquisition
Apple is a nutrient rich fruit and eating an apple provides the body with nutrients like carbohydrates, fiber, vitamin C, copper, magnesium, vitamin K, vitamin E, vitamin B1 and vitamin B6.
Along with this, apples also contain antioxidants called polyphenols which are very beneficial for our health.
Body weight loss
Apples are high in fiber and water content, which keeps you feeling full for longer.
A study found that eating apples delayed the feeling of hunger while this fruit also helped in weight loss.
The polyphenol antioxidants in apples may also prevent weight gain
Good for the heart
Eating apples has been linked to a reduced risk of heart disease.
Research reports have shown that eating apples reduces the risk of heart disease due to the fiber they contain.
This nutrient controls blood cholesterol levels while its polyphenols lower blood pressure levels, both of which are major risk factors for heart disease.
- According to another study, the habit of eating apples reduces the risk of stroke.
Avoiding diabetes may be possible
Eating apples can prevent type 2 diabetes.
Research reports have discovered that eating apples and pears can reduce the risk of developing type 2 diabetes by 18%.
In fact, eating just one apple per week can reduce the risk of diabetes by 3 percent.
The polyphenols present in this fruit have positive effects on blood sugar levels

ایک سیب روزانہ کھانے کے یہ 10 اثرات جانتے ہیں؟
ایسا کہا جاتا ہے کہ روزانہ ایک سیب کھانا ڈاکٹر کو دور رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
مگر کیا بات واقعی درست ہے؟ تو جان لیں کہ کسی حد تک یہ بات درست ہے۔
سیب ایک ایسا پھل ہے جو دنیا بھر میں بہت زیادہ کھایا جاتا ہے اور اس کی متعدد اقسام دستیاب ہیں۔
اسے مختلف پکوانوں اور مشوبات کا حصہ بھی بنایا جاتا ہے مگر صحت کے لیے یہ کس حد تک مفید ہوتا ہے
یہاں آپ اس پھل کے ایسے ہی چند حیران کن فوائد جان سکیں گے۔
غذائی اجزا کا حصول
ایپل غذائی اجزا سے بھرپور پھل ہے اور ایک سیب کھانے سے جسم کو کاربوہائیڈریٹس، فائبر، وٹامن سی، کاپر، میگنیشم، وٹامن K، وٹامن ای، وٹامن بی 1 اور وٹامن بی 6 جیسے اجزا ملتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ سیبوں میں پولی فینولز نامی اینٹی آکسائیڈنٹس بھی ہوتے ہیں جو ہماری صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں۔
جسمانی وزن میں کمی
سیب میں فائبر اور پانی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جس سے پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک برقرار رہتا ہے۔
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سیب کھانے سے بھوک لگنے کا احساس زیادہ دیر سے ہوتا ہے جبکہ اس پھل سے جسمانی وزن میں کمی بھی آتی ہے۔
سیبوں میں موجود پولی فینولز اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھی جسمانی وزن کو بڑھنے سے روکنا ممکن ہوتا ہے
دل کے لیے مفید
سیب کھانے کی عادت کو امراض قلب کا خطرہ کم کرنے سے منسلک کیا جاتا ہے۔
تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ سیب کھانے سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے جس کی وجہ اس میں موجود فائبر ہے۔
یہ غذائی جز بلڈ کولیسٹرول کی سطح کنٹرول کرتا ہے جبکہ اس میں موجود پولی فینولز سے بلڈ پریشر کی سطح گھٹ جاتی ہے، یہ دونوں ہی امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے بڑے عناصر ہیں۔
ایک اور تحقیق کے مطابق سیب کھانے کی عادت سے فالج سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
ذیابیطس سے بچنا ممکن ہو سکتا ہے
سیب کھانے کی عادت ذیابیطس ٹائپ 2 کا شکار ہونے سے بچا سکتی ہے۔
تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا ہے کہ سیب اور ناشپاتی کھانے سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ 18 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔
درحقیقت ہر ہفتے محض ایک سیب کھانے سے بھی ذیابیطس کا خطرہ 3 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔
اس پھل میں موجود پولی فینولز بلڈ شوگر کی سطح پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں

Makes the stomach healthy
Apples are high in fiber, which is a very important nutrient for gastrointestinal health.
Dietary fiber cannot be digested by our body and it reaches the intestines and becomes food for healthy bacteria and they grow.
According to research reports, increasing the number of beneficial bacteria in the gut reduces the risk of chronic diseases such as obesity, diabetes, heart disease and cancer.
Potential protection against cancer
Antioxidants in apples may protect against certain types of cancer, including lung, breast, and esophageal cancer
According to research reports, the polyphenol antioxidants present in apples prevent the growth of cancer cells.
Not much research has been done in this regard, but there is no harm in eating this fruit.
May help fight asthma
This fruit, rich in antioxidants, reduces swelling of the respiratory tract.
This swelling is associated with asthma allergies.
Antioxidants in apple peels help strengthen the immune system and reduce inflammation.
Animal research has found that the antioxidants in apples can help reduce the severity of conditions such as asthma.
It also protects the mind
Antioxidants in apples can protect the brain from oxidative stress
One study suggested that these antioxidants may provide some protection against Alzheimer's disease, but more research is needed.
Useful for mental health
Consuming fruits and vegetables is beneficial for mental health.
One study found that people who consumed less fruit and vegetables had worse mental health than others.
Relief from heartburn and constipation
Research reports suggest that eating fruits such as apples can help prevent heartburn.Similarly, research reports also suggest that eating apples helps in digestion of food, thereby providing relief from constipation.

معدے کو صحت مند بنائے
سیب میں فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو معدے کی صحت کے لیے انتہائی اہم غذائی جز ہے۔
غذائی فائبر ہمارا جسم ہضم نہیں کرپاتا اور وہ آنتوں میں پہنچ کر صحت کے لیے مفید بیکٹریا کی غذا بنتا ہے اور ان کی نشوونما ہوتی ہے۔
تحقیقی رپورٹس کے مطابق معدے میں موجود صحت کے لیے مفید بیکٹریا کی تعداد بڑھنے سے دائمی امراض جیسے موٹاپے، ذیابیطس، امراض قلب اور کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے
کینسر سے ممکنہ تحفظ
سیب میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے کینسر کی مخصوص اقسام بشمول پھیپھڑوں، بریسٹ اور غذائی نالی کے کینسر سے تحفظ مل سکتا ہے
تحقیقی رپورٹس کے مطابق سیب میں موجود پولی فینولز اینٹی آکسائیڈنٹس کینسر سے متاثرہ خلیات کی تعداد بڑھنے سے روکتے ہیں۔
اس حوالے سے ابھی زیادہ تحقیقی کام نہیں ہوا مگر اس پھل کو کھانے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا۔
دمہ سے لڑنے میں مدد مل سکتی ہے
اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور اس پھل سے سانس کی نالی کا ورم کم ہوتا ہے۔
اس ورم کو دمہ کی الرجی سے منسلک کیا جاتا ہے۔
سیب کے چھلکوں میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ ورم کو کم کرتے ہیں۔
جانوروں پر ہونے والے تحقیقی کام میں دریافت کیا گیا ہے کہ سیب میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے دمہ جیسے مرض کی شدت کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے
دماغ کو بھی تحفظ فراہم کرے
سیب میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس دماغ کو تکسیدی تناؤ سے تحفظ فراہم کر سکتے ہیں
ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ اینٹی آکسائیڈنٹس الزائمر امراض سے کسی حد تک تحفظ فراہم کر سکتے ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے
ذہنی صحت کے لیے مفید
پھلوں اور سبزیوں کا استعمال ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کم کرتے ہیں، ان کی ذہنی صحت دیگر کے مقابلے میں زیادہ خراب ہوتی ہے
سینے میں جلن اور قبض سے نجات
تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملتا ہے کہ پھل جیسے سیب کو کھانے سے سینے میں جلن سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اسی طرح تحقیقی رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ سیب کھانے سے غذا کو ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے جس سے قبض سے ریلیف ملتا ہے

