**اجوائن کے زبردست فوائد**
اجوائن ہاضمہ تیز کرتی ہے،
خود بھی جلد ہضم ہو جاتی ہے،
بلغم اور ریاح کو ختم کرتی ہے،
پیچش میں مفید ہے،
پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرتی ہے،
جگر کی سختی کو دور کرتی
گردہ مثانہ کی پتھری کو توڑتی ہے ،
فالج اور لقوہ میں مفید
ہچکی کو دور کرتی ہے
بلغم کو خارج کرتی ہے
دمہ میں بھی فائدہ مند ہے
امراضِ رحم میں مفید
ورموں کو تحلیل کرتی ہے
طبّی خواص کے ساتھ غذائی افادیت سے بھی بھر پور ہے
یہ افیون کے مضر اثرات کو بھی زائل کرتی ہے
اجوائن جگر کے سدے کھولتی ہے
گردہ مثانہ کی پتھری توڑتی ہے
اجوائن کھانا ہضم کرتی ہے اور بھوک بڑھاتی ہے
فالج اور اعصابی کمزوری والے مریضوں کیلئے مجرب ہے
اجوائن کے چند دانے چبا لینے سے )قے فورا ًرک جاتی ہے
اگر منہ کا ذائقہ خراب ہو تو اجوائن کے دانے چبانے سے ٹھیک ہو جاتا ہے
دل کو طاقت دیتی ہے اور اعصابی دردوں کے لئے مفید ہے
بھڑ یا بچھو کے کاٹنے کی صورت میں اگر فوری طور پر متاثرہ جگہ پر اجوائن کی لیپ کی جائے تو فوراً آرام آجاتا ہے
اجوائن کو اگر شہد کے ہمراہ کھایا جائے تو چہرے اور ہاتھ پائوں کی سوجن میں فائدہ دیتی ہے
اگر اسے لیموں کے پانی میں رگڑ کر خشک کرکے سفوف بنایا جائے اور یہ سفوف ایک چمچہ چائے والا ہمراہ پانی دن میں ایک بار استعمال کرنے سے قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے
کالی کھانسی دور کرنے کیلئے اگر اجوائن کا پانی یعنی اجوائن کو پانی میں بھگو کر اور نتھار کر پانچ روز تک صبح و شام تین تولے پینے سے انشاءاللہ شفاء ہوگی
پیٹ کے درد اور بدہضمی میں اجوائن اور نمک کی پھکی بنا کر کھانے سے شفاءہوتی ہے۔ اس کی ایک خوراک ہی بہت فائدہ دیتی ہے
اس کا روزانہ استعمال مقدار چھ ماشہ ہمراہ پانی بدن میں چستی لاتا ہے
چہرے کا رنگ نکھارتا اور بواسیر کو بے حد فائدہ دیتا ہے
پرانے بخار میں اجوائن دیسی چھ ماشہ‘ گلو تین ماشہ رات کو پانی میں بھگو کر صبح رگڑ چھان کر حسب ذائقہ نمک ملا کر استعمال کرنے سے تین سے پانچ دن کے اندر بخار دور ہوجاتا ہے
زکام کی صورت میں اجوائن کو گرم کرکے باریک کپڑے میں پوٹلی باندھ کر سونگھنے سے چھینکیں آتی ہیں جس سے پانی بہہ جاتا ہے اور زکام کا زور کافی حد تک کمزور ہوجاتا ہے
ہچکی کو روکنے کیلئے اجوائن دیسی کو آگ پر ڈال کر اس کا دھواں کسی نلکی کے ذریعے ناک میں لیا جائے تو ہچکی فوراً بند ہوجاتی ہے
اس کے کھانے سے کھٹی ڈکاریں آنا بند ہو جاتی ہیں
مرض برص و بہق میں دیگر نسخہ جات میں اجوائن کو شامل کرنے سے اس کی تاثیر بڑھ جاتی ہے اورمرض جلدی ٹھیک ہوجاتا ہے
چوٹ والی جگہ پر اجوائن کو رگڑ کر شہد میں ملا کر لگانے سے اس جگہ کا منجمد خون جاری ہوجاتا ہے اور درد ٹھیک ہوجاتی ہے
پیچش کی صورت میں اجوائن تین ماشہ اور کلونجی ایک ماشہ ملا کر ہمراہ دہی استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے

