دھلی پلاو
اجزاء
ایک کلو مٹن چانپ
1/2 کلو چاول باسمتی
1 پاو دہی
پوٹلی کے اجزاء ۔۔
پیاز 1 بڑی
10 جوے لہسن
2 انچ ادرک
2 ٹیبل اسپون سونف
1 ٹیبل اسپون ثابت دھنیہ
4 ہری مرچ
2 ٹیبل اسپون مکس ثابت گرم مصالحہ
3 تیز پات
6 ثابت لال مرچ
1 ٹی اسپون زیرہ
1 چکن کیوب آپشنل
1 ٹیبل اسپون نمک
پلاو کا بگھار ۔۔
1/2 کپ گھی
1 چھوٹی پیاز سلائس کی ہوئی
5 لونگ
1 تیز پات
4 چھوٹی الائچی
1 ٹی اسپون زیرہ
ترکیب
گوشت کو دھو کر ایک پتیلی میں ڈالیں اور اسمیں کم از کم 5 گلاس بھر کے پانی ڈالیں
اب ململ کے کپڑے کی پوٹلی بنا کر پوٹلی کا سامان ڈالکر پتیلی میں ڈالدیں
جب گوشت گل جائے تو پوٹلی کو باہر نکال کر ٹھنڈا کرکے چمچ سے دبا کر عرق نکال لیں اور اندر کا سامان پھینک دیں ۔
چاولوں کو 15 منٹ بھگو دیں ۔
اب ایک کھلی پتیلی میں گھی ڈالکر پیاز براون کرکے بگھار کا سامان ڈال دیں اور کڑکڑا لیں
اب اسمیں گوشت یخنی سے نکال کر ڈالیں تھوڑا فرائی کرکے دہئ ڈالکر بھون لیں
اب اسمیں چاول کے حساب سے یخنی ناپ کر ڈال دیں اگر چاول 4 کپ ہے تو یخنی ساڑھے 5 کپ ڈالیں کم ہو تو ناپ کر پانی ڈالکر مقدار درست کرلیں
جب یخنی میں جوش آجائے تو بھیگے چاول ڈالکر تیز آنچ پر 5 منٹ رکھیں پھر درمیانی آنچ پر پانی سکھا کر کیوڑا ڈالکر 20 منٹ دم لگا دیں۔

