**دانتوں کی صفائی**
وہ افراد جو دانتوں کی صفائی پابندی سے نہیں کرتے خوراک کے ذرات دانتوں کے درمیان خلا میں رہ جاتے ہیں، جس سے پلاک پیدا ہوتا ہے اور منہ سے بو آنے لگتی ہے۔
تمباکو نوشی وغیرہ،
تمباکو نوشی، سگریٹ نوشی، نسوار یا تمباکو کے استعمال سے منہ میں ایسا کیمیکل ری ایکشن ہوتا ہے جو تمباکو نوشی کے بعد بھی منہ میں رہتا ہے اور منہ کی بو کا باعث بنتا ہے۔.
منہ کا خشک ہونا،
منہ جب خشک ہوتا ہے تو اس سے بو آنے لگتی ہے۔ لعاب دہن ایک ایسا قدرتی جراثیم کش مواد ہوتا ہے جو خودکار طریقے سے مسلسل منہ کو تر رکھتا ہے اور اسے خشک نہیں ہونے دیتا اور جب منہ خشک ہو جاتا ہے تو اس سے بو آنے لگتی ہے۔.
نیند،
جب انسان سو کر اٹھتا ہے تو اس کے منہ سے بو آنا قدرتی امر ہے کیونکہ سوتے ہوئے لعاب پیدا کرنے والے گلینڈز کام نہیں کرتے، جن سے قدرتی جراثیم کشی کا عمل رک جاتا ہے جس کے ذریعے منہ میں پیدا ہونے والے بیکٹیریا کے خاتمے کا عمل بھی موقوف ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے منہ سے بو آنا شروع ہو جاتی ہے۔.
منہ کی بو سے نجات پانے کے لیے ان طریقوں پر عمل کیا جا سکتا ہے۔
پانی کا استعمال
ماہرین کا کہنا ہے پانی کثرت سے استعمال کیا جائے۔ کم از کم دو سے تین لیٹر پانی استعمال کیا جائے جبکہ سافٹ ڈرنک سے جہاں تک ہو سکے اجتناب برتیں، کیونکہ سافٹ ڈرنکس میں شوگر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو پیاس کا سبب بنتی ہے۔
میٹھا کم کھائیں،
چینی اور اس سے بنی ہوئی اشیا بیکٹیریا کے لیے مثالی خوراک ہوتی ہیں جن سے زہریلے مواد جمع ہو جاتے ہیں جو بعدازاں منہ سے بو کے اخراج کا باعث بنتے ہیں۔
تمباکو نوشی، سگریٹ نوشی یا تمباکو کا استعمال بھی ترک کردیں .کافین کی مصنوعات بھی مضر ثابت ہوتی ہیں جن سے وہ گلینڈز متاثر ہوتے ہیں جو لعاب پیدا کرتے ہیں۔
شہد کا استعمال منہ کی بو کو روکنے میں کافی معاون ثابت ہوتا ہے
کھانے کی تقسیم
کوشش کریں کہ ایک ہی وقت میں پیٹ بھر کر کھانا نہ کھائیں، بلکہ معدے کو کچھ وقت کے لیے خالی بھی رکھیں، تاکہ وہ اپنا کام مناسب انداز میں کرے اگر پیٹ بھر کر کھانا کھائیں گے تو معدے میں گیس بننے لگے گی جس سے پیٹ کا ابھار بھی بڑھ جائے گا اور منہ کی بو میں مزید اضافہ ہوگا اس لیے کوشش کریں کہ کھانا تھوڑا سا لیں اور وقفے سے لیں۔
شہد کا استعمال،
ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد کا استعمال منہ کی بو کو روکنے میں کافی معاون ثابت ہوتا ہے۔ شہد کی خاصیت ہے کہ وہ بیکٹیریا کا خاتمہ کرنے کی مثالی صلاحیت رکھتا ہے. اگرچہ شہد خود میٹھا ہوتا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ افطاری کے بعد شہد کا استعمال منہ کی بو کو روکنے کے لیے کافی مفید ثابت ہوتا ہے۔

