Asslam-o-alaikum
میرے پیارے دوستو کیسے ہو امید کرتا ہوں. کہ سب دوست اللہ پاک کے فضل اور کرم سے بلکل خیریت سے ہوں. گے میری دعا ہے کہ اللہ پاک12 ربیع الاول کے دن کے صدقے. میں تمام دوستوں کی جتنی بھی پریشانیاں اور مشکلات ہیں. دور فرمائے اور سب کے لئے آسانیاں پیدا کرے. اور اللہ پاک اس ملک پاکستان کو ترقی عطا فرمائے. آمین،

:آج 12ربیع الاول کادن
دوستوں آج بارہ ربیع الاول کے جلوس کے لیے تیاری کرنی تھی .تو میں نے جلدی سے اپنے کپڑے استری کیے.اور شیو بنائی اور نہایا کپڑے تبدیل کیے .اور چاۓ پی ناشتہ کر کے.اپنے گھر سے روانہ ہو گیا. اور جلسہ گاہ کی طرف چل پڑا. ہمارے گھر اور جلسہ گاہ کا فاصلہ تقریبا ایک کلو میٹر ہے. جیسے ہی میں باہر نکلا تو فضا میں لبیک کی صدائیں گونج رہی تھیں. آج کا دن ہمارے لئےاور امت مسلمہ کے لیے مسرت کا دن ہے. کیونکہ اس دن ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی. اور ہم مسلمان اس دن کو بڑی عقیدت احترام اور خوشی سے مناتے ہیں. تمام گلیوں بازاروں کو رنگ برنگی جھنڈیوں لائٹوں سے سجایا گیا .اور ہر جگہ صفائی کے نظام کو بہتر بنایا گیا .اور ایک بہت ہی پیارا ساماں دکھائی دیتا ہے جسے دل دیکھ کر دل خوش ہوجاتا ہے. چھوٹے چھوٹے بچے ہاتھوں میں جھنڈیاں پکڑے ہوئے تھے اور فضا میں میں نعتوں کی گونج سنائی دے رہی تھی. اور بہت ہی مزا آ رہا تھا. جب میں جلسہ گاہ کی طرح پہنچا تو وہاں پر بہت سے لوگ جمع تھے. اور بہت زیادہ ھجوم تھا. لوگوں کا ایک سمندر اکٹھا تھا. اور بہت سے لوگ خیرات کر رہے تھے کہیں پلاؤ بریانی کے چاول تھے کہیں میٹھے چاول تھے. کہیں میٹھا حلوہ تھا چائے کا لنگر چل رہا تھا. اور لوگ لنگر کھا رھے تھے .اور ھمارے پیر طریقت صاحب نے آنا تھا میں نے انتظار کیا .جب وہ آئے تو ان کا بڑے پرتپاک انداز سے استقبال کیا گیا.اس کے بعد پیر صاحب نے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ولادت کے بارے . میں پرجوش تقاریر کیں اس کے بعد جلوس اپنی منزل سے روانہ ھوا .میں بھی جلوس کے ساتھ ساتھ چلتا رہا. ہاں اور بہت ہی مزا آیا تقریبا دو کلومیٹر چلنے کے بعد میں اپنے دوستوں کے پاس چلا گیا. اور جلوس اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہو گیا. پھر میں نے دوستوں کے ساتھ ایک لنگر میں جاکر گوشت کی بریانی کھائی. اور پھر اپنے جلوس کو گزرتے ھو ۓ دیکھا جو بہت ھی لمبا جلوس تھا. اس میں اونٹ ریڑھی رکشہ ٹریکٹر اور موٹرسائيکل بھی تھے .جگہ پر سیکورٹی کا سخت انتظام تھا .جلوس جب روانہ ھوا تو ھم بھی اپنے گھر واپس آ گے.


:حضور پاک ﷺکے بارے میں
ھمارے پیارے نبی پاکﷺ21اپریل 571عیسوی (12ربیع الاول)کو صبح 4:45منٹ .پر مکہ مکرمہ میں پیدا ھوۓ.
آپکی والدہ ماجدہ کا نام حضرت بی بی آمنہؓ .اور والد کا نام حضرت عبداللہؓ تھا.
آپﷺ کی زندگی 22330دن یعنی(63سال اور 4 دن ھے).
آپﷺ کی رسالت کا عرصہ 8156دن یعنی (23سال) ھے .
آپﷺ کے دادا کا نام حضرت عبدالمطلبؓ تھا.
آپﷺکی دادی کا نام فاطمہ بنت عامر تھا.
آپﷺکے نانا کا نام وھاب تھا.
آپﷺکی نانی کا نام برار تھا.
آپﷺکی گیارہ ازواج تھیں.
آپﷺکے تین بیٹے اور چار بیٹاں تھیں .
آپﷺ کے تین داماد تھے ،چودہ چچااور چھ پھوپھیاں تھیں.

