رشین سلاد
اجزاء۔
سیب دو سے تین عدد درمیانے
انناس کے چھوٹے ٹکڑے ایک پیالی
آلو دو سے تین عدد
گاجر دو عدد درمیانی
مٹر کے دانے ایک پیالی
نمک حسب ذائقہ
سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمج
چینی ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کا چمچ
مایونیز ایک پیالی
فریش کریم آدھی پیالی۔
ترکیب۔
اب تمام پھلوں اور سبزیوں کو ایک سائز کے چھوٹے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
ایک لیٹر ابلتے ہوئے پانی میں سبزیوں کو علیحدہ علیحدہ تیزآنچ پرتین سے پانچ منٹ تک ابالیں اورگرم پانی سے نکال کران پر ٹھنڈا پانی بہا دیں۔
اس کے بعد پھلوں اور سبزیوں کو ملا کر ان میں لیموں کا رس٬ نمک٬ سفید مرچ اور چینی شامل کریں اورفریش کریم کو پھینٹ کرمایونیزمیں ملائیں اورمکس پھلوں اورسبزیوں پرانڈیل کراچھی طرح ملالیں۔
رشین سلاد تیارہے اب اسے فریج میں رکھ کرخوب اچھی طرح ٹھنڈا کرلیں اور پھرپیش کریں۔ مایونیز یا کریم کی مقدار کم بھی کر سکتے اگر نہیں پسند.. اس میں میکرونی بھی ابال کر ڈال سکتے. آپ .میں نے میکرونی ڈالی ہے

