جنگلی پلاؤ
اجزاء مقدار
چکن 750 گرام
چاول 500 گرام
بند گوبھی 1 کپ (کٹی ہوئی)
مٹر 1 کپ
گاجر 1 بڑی
شملہ مرچ 1 بڑی
آلو 2 بڑے
ٹماٹر 2 بڑے
پیاز 1 بڑا
ادرک لہسن پیسٹ 1 ٹیبل اسپون
ہری مرچ پیسٹ 1ٹی اسپون
سرخ مرچ پاؤڈر 1 ٹی اسپون
نمک ڈیڑھ ٹیبل اسپون
کالی مرچ پاؤڈر 1 ٹی اسپون
ہلدی چوتھائی ٹی اسپون
دھنیا پاؤڈر 1ٹیبل اسپون
زیرہ 1 ٹی اسپون
ثابت زیرہ 1 ٹی اسپون
دار چینی 2 چھوٹی اسٹکس
لونگ 4 - 5
بڑی الائچی 2 عدد
ہری الائچی 3 - 4
آئل 5 ٹیبل اسپون
پانی حسبِ ضرورت
ترکیب: ایک پین میں آئل ڈالیں اور پیاز کو گولڈن براؤن کریں پھر ثابت گرم مصالحہ ڈالیں اسکے بعد چکن ڈال کر فرائی کریں جب چکن کا کلر چینج ہو جائے تو اس میں ادرک لہسن پیسٹ شامل کرکے 1 منٹ فرائی کریں پھر باقی کے تمام مصالحے شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں پھر ٹماٹر شامل کریں اور اچھی طرح بھونیں آدھا کپ پانی شامل کریں اور ڈھک کر پکائیں جب پانی خشک ہو جائے تو اس میں آلو مٹر اور گاجر شامل کر دیں اور تھوڑا سا پانی شامل کرکے سبزیاں آدھی گلا لیں اسکے بعد چاول شامل کریں مکس کریں اور پانی شامل کریں اتنا پانی ڈالیں کہ وہ چاولوں سے ایک انچ اوپر ہو جب پہلا ابال آئے تو بند گوبھی اور شملہ بھی شامل کر دیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں. لیجیے جنگلی پلاؤ تیار ہے اس میں چکن اور سبزیاں ہونے کی وجہ سے یہ قوت مدافعت بڑھانے لئے ایک بہترین اور مفید پلاؤ ہے.

