مٹر قیمہ
اجزاء۔
مٹر آدھا کلو
قیمہ آدھا کلو
پیاز 2 عدد
لہسن . ایک کھانے کا چمچ
ادرک پیسٹ ایک کھانے کے چمچ
ٹماٹر 2 عدد
ہری مرچیں 6 عدد
"2 باریک کاٹ لیں"
دہی ایک کپ
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ
"حسب پسند"
ہلدی چوتھائی چائے کا چمچ
کٹا سوکھا دھنیا ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ چوتھائی چائے کا چمچ
ترکیب۔
پین میں تیل گرم کریں اب اس میں لمبائی میں کٹی پیاز، لہسن ڈال کر فرائی کریں..
گولڈن ہونے لگے تو نمک ، مرچ، ہلدی ڈال کر بھونیں اور 5 منٹ بعد قیمہ ڈال کر 15 منٹ بھونیں اور حسب ضرورت پانی ڈال کر پیاز لہسن والا قیمہ گلا لیں
گل جائے تو مسلسل چمچ چلا کر کھڑے مصالے کا پیسٹ بنا لیں مصالحہ تیل چھوڑے تو اس میں سوکھا دھنیا، ادرک و دہی شامل کر کے بھونیں
اب سبز مرچیں شامل کر کے قیمہ بھونیں اس کے بعد اس میں مٹر شامل کر دیں... اور حسب ضرورت پانی ڈال کر مٹر گلا لیں
مٹر گل جائیں تو آخر میں سبز مرچوں سے گارنش کر کے روٹی و سلاد چٹنی کے ساتھ سرو کریں-

