ناریل سموسہ
اجزاء۔
کھویا یا برفی ایک پاؤ
چینی تین کھانے کے چمچ
الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ناریل کا پُرادا دو کھانے کے چمچ
پستہ تین کھانے کے چمچ (کٹے ہوئے)
بادام تین کھانے کے چمچ (کٹے ہوئے)
سموسہ پٹی حسبِ ضرورت
ترکیب۔
ایک پیالے میں کھویا یا برفی، چینی، پسی الائچی، ناریل کا پُرادا، بادام اور پستے ڈال کر مِکس کریں۔
اس آمیزے کو سموسے کی پٹیوں میں بھر کر گرم تیل میں ڈیپ فرائی کریں۔

