رمضان اسپیشل ریسیپی. دہلی والے چنے کی چاٹ اور پاپڑی

S
saima



رمضان اسپیشل ریسیپی 
دہلی والے چنے کی چاٹ اور پاپڑی

سفید چنے 1پاؤ
آلو کیوب میں کٹے ہوئے 3عدد
پیاز 2عدد 
ٹماٹر 1 عدد 
ہرا دھنیا 1/2 پیالی
کھانے کا سوڈا 1/2 چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ 
کٹی لال مرچ 1کھانے کا چمچ
کالانمک 1/2 چائے کا چمچ
بھناکٹا زیرہ 1 کھانے کا چمچ
چاٹ مصالحہ 1چائے کا چمچ
زردے کا رنگ1/4 چائے کا چمچ
املی کا پیسٹ 1/2 پیالی
املی کی کھٹی میٹھی چٹنی 1/2 پیالی
پاپڑی 1 پیالی
کارن فلور 2 کھانے کے چمچ
دہی کا رائتہ 1 پیالی 

دہی کا رائتہ ترکیب ۔

دہی 1 پیالی۔ہری مرچ1 عدد۔ہرا دھنیا1/2 پیالی۔زیرہ 1 چائے کا چمچ۔ نمک حسب ذائقہ تمام چیزوں کو بلینڈ کرلیں اور رائتہ تیار کرلیں۔
املی کی کھٹی میٹھی چٹنی ترکیب۔
املی 1 پیالی۔نمک حسبِ ذائقہ ۔پسی لال مرچ 1 چائے کا چمچ۔کالا نمک 1/2 چائے کا چمچ۔بھنا کٹا زیرہ 1 چائے کا چمچ۔پانی 2 گلاس ۔تمام چیزوں کو مکس کرکے 10 منٹ پکائیں پہر اس میں 1/2 پیالی چینی شامل کر کے مزید 5 منٹ پکائیں اور تیار کر کے ٹھنڈی کر لیں۔

دہلی والی چنا چاٹ ترکیب ۔

چھولوں میں سوڈا اور پانی شامل کرکے 4 سے 5 گھنٹے بھگودیں پھر اس کا پانی پھینک دیں اور دوسرا پانی شامل کر کے پکانیں رکھ دیں جب چھولے گل جائے تو اس میں  آلو اور زردے کا رنگ شامل کریں اور آلو گلنے تک پکائیں پھر اس میں کٹی لال مرچ نمک چاٹ مصالحہ بھنا کٹا زیرہ کالا نمک املی کا پیسٹ املی کی کھٹی میٹھی چٹنی شامل کر کے 5 منٹ پکائیں اب ایک پیالی میں کارن فلور اور پانی شامل کر کے گھول لیں اور چھولوں میں شامل کریں اور اسے تھوڑا گاڑھا کر لیں اب چھولوں کو ایک باؤل میں نکال لیں اوپر سے رائتہ پیاز ٹماٹر ہرا دھنیا اور پاپڑی ڈال کر پیش کریں مزیدار چٹ پٹے دہلی والے لذیذ چنے تیار ہیں۔

Comments