السی کا استعمال خواتین کیلئے حیرت انگیز فوائد کا حامل
کتھئی رنگ کے چھوٹے چھوٹے السی کے بیجوں میں قدرت نے بے شمار فوائد رکھے ہیں، السی بے شمار طبی خصوصیات کی حامل ہے اسی لیے السی کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی غذا کاحصہ بنانا چاہیے، السی کے استعمال کے نتیجے میں خواتین کو صحت سے متعلق متعدد مسائل کے حل سمیت جلد کی خوبصورتی، ناخن، بالوں اور صحت مند رہنے کے لیے کسی اور سپلیمنٹس کی ضرورت نہیں رہتی ہے۔
ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ السی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، فائبر، متعدد منرلز، وٹامنز اور انوکھی قسم کی جڑی بوٹی کمپاؤنڈز پائے جانے کے باعث اس کا استعمال دل، ذیابطیس اور کولسیٹرول کے مریضوں کے لیے بہترین ہے جبکہ یہ کینسر اور ذیابطیس 2 سے بھی بچاتی ہے، اس کے علاوہ السی کا استعمال گُڈ فیٹ اور پروٹین حاصل کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے ۔
السی کے استعمال کے نتیجے میں جہاں خوبصورتی پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں خواتین کے کئی مسائل کا حل بھی اس میں موجود ہے، طبی و غذائی ماہرین کی جانب سے السی کا استعمال عام روٹین میں روزانہ کی بنیاد پر تجویز کیا جاتا ہے جبکہ اسے خواتین کے لیے لازم قرار دیا جاتا ہے۔
السی کے استعمال سے خواتین کی صحت پر آنے والے چند مثبت اثرات مندرجہ ذیل ہیں:
غذائی ماہرین کے مطابق تاثیر گرم ہونے کے سبب السی کا استعمال خواتین کی صحت کے لیے ناگزیر ہے، السی میںپائے جانے والا منرل ’مولیبڈینم‘ انسانی پٹھوں کی نشونما میں مدد فراہم کرتا ہے ، یہ منرل نسوانی حسن کے لیے نہایت مفید منرل ثابت ہوتا ہے۔
السی میں فاسفورس کی بھی مقدار پائی جاتی ہے جو کہ خواتین کے لیے نہایت ضروری ہے، خواتین میں ہڈیوں اور جوڑوں میں درد کی شکایت مردوں کی نسبت زیادہ پائی جاتی ہے، گھر کے کام کاج اور بچوں کی پیدائش کے مراحل کے دوران میں خواتین کی ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہے، السی میں پائے جانے والا فارسفورس ہڈیوں کی صحت میں اہم کردار ادا کرنے اور انسانی جسم کے پٹھوں کو متوازن رکھنےمیں مدد فراہم کرتا ہے۔
السی کا استعمال وزن میں کمی کا سبب
اکثر و بیشتر خواتین میںغیر متوازن ہارمونز کے سبب وزن بڑھنے لگتا ہے، تحقیق کے مطابق السی کے بیج وزن کم کرنے میں نہایت معاون ثابت ہوتے ہیں، اس میں موجود فائبر کی بھاری مقدار نظام ہاضمہ، کولیسٹرل لیول متوازن رکھتی ہے جبکہ میٹابالزم کو تیز کرتی ہے۔کلیم اللہ


