Hello to all my friends. I hope you are well. I am fine .
تمام دوستوں کو میری طرف سے السلام علیکم ۔ امید کرتا ہوں آپ تمام خیریت سے ہوں گے ۔ میں خیریت سے ہوں ۔
Today I thought I would share with you some pictures that I took some time ago. Today I turned on my old computer. I saw some old pictures in it. I thought I would share it with you.
آج میں نے سوچا آپ کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کروں جو میں کجھ عرصہ پہلے بنائیں تھی ۔ آج میں نے اپنا پرانہ کمپیوٹر چلایا میں نے اس میں دیکھا کچھ پرانی تصویریں موجود تھیں میں نے سوچا آپ کے شئیر کرتا ہوں
I took this picture two years ago today when a bee was sitting on a Tori flower to collect its honey. I tried very hard to get a picture of him because when I approached him to take a picture, the bee would fly away. When I saw her sitting on top of it, I secretly took a few pictures of her
یہ تصویر آج سے دو سال پہلے میں نے اس وقت بنائیں جب شہد کی مکھی اپنا شہد اکٹھا کرنے کے لیے ایک توری کے پھول کے اوپر بیٹھی ہوئی تھی ۔ میں نے اس کی تصویر بنانے کیلے بہت کوشش کی کیونکہ جب میں تصویر بنانے کے لئے اس کے نزدیک جاتا تو شہد کی مکھی اڑ جاتی تھی ۔ جب میں نے دیکھا کہ اس کے اوپر بیٹھ گئی ہے تو میں نے چپکے سے اس کی چند تصویریں بنا لیں



I took these pictures two years ago today when we were watering the land instead of wheat and it was evening time and the sun was about to set. It was a beautiful sight
یہ تصویریں آج سے دو سال پہلے میں نے اس وقت بنائیں جب ہم گندم کی بجائی کے لیے زمین کو پانی لگا رہے تھے اور شام کا وقت ہو گیا تھا اور سورج غروب ہونے والا تھا ۔ بہت خوبصورت منظر تھا


I hope you like these pictures of my old memories. I will share more memories with you tomorrow. Man lives only on the basis of memories. May Allah help us to associate with good memories. Amen.
امید کرتا ہوں آپ کو میری یہ پرانی یادوں کی تصویریں پسند آئیں گی ۔ کل پھر اور یادیں اپ کے ساتھ شیئر کروں گا ۔ انسان صرف یادوں کے سہارے پر جیتا ہے اللّٰہ ہم کو اچھی یادوں کے ساتھ وابستہ ہونے کی توفیق دے

