Lbetterlife -My diarygame- Today is my all activity
صبح سویرے
ہر روز کی طرح آج بھی میں صبح7 بجے جاگ گیا ۔ کیونکہ آج کل ہمارے علاقے میں سردیوں کا موسم شروع ہوگیا ہے اور سورج جلدی طلوع ہوجاتا ہے گرمیوں کی نسبت سے ۔ صبح میں نے ہاتھ منہ دھویا پھر میں اپنے بیڈروم میں اپنے بستر پر لیٹ گیا اور موبائل چلانے لگ گیا ۔ میری بیگم ناشتہ بنانے کیلے کچن میں چلی گی ۔ میں بیڈروم میں اس لیے لیٹا رہا کیونکہ بچے ابھی سو رہے تھے ۔ جب بچے جاگ گے تو میں بچوں کے ساتھ کچن میں چلا گیا ۔ وہاں ہم سب نے مل کر ناشتہ کیا ۔ میں کچھ دیر کیلے دھوپ پر کمرے سےباہر بیٹھ گیا ۔ میری چھوٹی بیٹی بھی میری ساتھ دھوپ پر آکے بیٹھ گی میں اس سے پیار کرنے لگا ۔ کیونکہ بچے مجھے بہت اچھے لگتے ہیں
Morning time



میں سبزی اور فروٹ لینے گیا پھر کھاد لینے گیا
میں اپنے گھر کے صحن میں چارپائی پر لیٹا ہوا تھا کہ میری اماں نے مجھے بلایا اور کہا بیٹا آپ سبزی کی دوکان سے سبزی اور فروٹ لے آؤ ۔ میں نے کہا ٹھیک ہے ماں میں لے آتا ہوں ۔ پھر میں سبزی کی دوکان پر چلا گیا میں نے وہاں سے سبزی اور فروٹ لیا اور گھر واپس آگیا ۔ میں نے سبزی کی دوکان کی چند تصویریں بھی بنائیں جو آپ کو دیکھنا چاہوں گا .آج کے دن ہم نے کھاد لینے بھی جانا تھا اور میرے موبائل کی بیٹری اس وقت ختم ہوگی جب کھاد لینے ہم جا رہے تھے ۔ اس لیے کھاد لینے کی میں نے تصویریں نہیں بنائیں ۔ ہم کھاد لینے 1بجے گے میانوالی شہر اور 4بجے ہم گھر واپس آئے ۔ میں اس وقت کافی تھک گیا تھا




I went to get vegetables and fruits and then went to get fertilizer
دوپہر کے چائے پی
جب 4 بجے میں گھر پہنچا تو اس وقت دوپہر کی چائے پینے کا وقت تھا ۔ میں نے بیوی کو کہا پہلے پانی کے آؤ پھر میں نے کہا چائے بنا کے لے آؤ ۔ میری بیوی چائے لے آئی ۔ میں نے چائے پی اور تھوڑی دیر ٹی وی دیکھنے کیلے اپنے بیڈروم میں چلا گیا ۔ تھوڑی دیر بعد دیکھا تو سورج غروب ہونے لگ گیا۔


Drink afternoon tea
شام کے وقت
جب شام کا وقت ہوا تو مجھے گھر والوں نے کہا کہ دودھ تو لے آو دودھ کی دوکان سے ۔ میں دودھ کی دوکان سے دودھ لینے چلا گیا میں وہاں سے دو کلو دودھ لے کر گھر واپس آگیا ۔ جب میں گھر واپس آیا میں نے نے سب سے پہلے کھانا کھایا ۔ پھر میں نے ایک کپ چائے پی ۔ پھر میں پوسٹ بنانے میں مصروف ہوگیا

