Hello to all friends from Haseeb Asif Khan
تمام دوستوں کو حسیب آصف خان کی طرف سے السلام علیکم
I hope you are all well and I am well too. And today is the eighth day of Ramadan. Ramadan is a month of blessings. May God accept our prayers and forgive our sins. And help us to repent so that we may repent to our Lord. May God help us all to respect Ramadan. Amen
Ramadan is a gift from God Almighty and a source of forgiveness. May Allah Almighty help us to do good deeds and fast Ramadan and pray. The reward for the obligatory prayers in Ramadan is equal to seventy prayers and the reward for the supererogatory prayers is equal to the obligatory prayers. In this month we have the best opportunity to be saved from hell. May Allah help us to forgive our sins. And help us to be engaged in good deeds and to be able to avoid every wrong deed. May He help us to follow the Qur'an and the Sunnah of the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him). Amen
***میں امید کرتا ہوں آپ تمام خیریت سے ہوں گے میں بھی خیریت سے ہوں . اور آج رمضان کا آٹھواں روزہ ہے ۔ رمضان برکتوں کا مہینہ ہے ۔ اللہ پاک ہم سب کی دعائیں قبول فرمائے اور ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے ۔ اور ہمیں توبہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے کہ ہم اپنے رب سے توبہ کر سکیں ۔ اللّٰہ پاک ہم سب کو رمضان کا احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ***
رمضان المبارک اللہ تعالی کی طرف سے ہمارے لئے ایک تحفہ ہے اور بخشش کا ذریعہ ہے ۔ اللہ تعالی ہمیں اچھے کام کرنے اور رمضان شریف کے روزے رکھنے اور نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ رمضان شریف میں جو فرض نماز ہے اس کا ثواب ستر نمازوں کے برابر کردیا جاتا ہے اور نفلی نماز کا ثواب فرض نماز کے برابر کردیا جاتا ہے ۔ اس مہینے میں ہمیں دوزخ سے نجات کا بہترین موقع ملتا ہے اللہ تعالی ہمیں اپنے گناہوں کی بخشوانے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اور ہمیں اچھے کاموں میں مصروف رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہر غلط کام سے بچنے کی توفیق عطا کرے ۔ وہ کریم ہے ہمیں قرآن اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
Today's engagements
When I woke up this morning, all the family members were awake and preparing for fasting. Today I also had to fast. I first washed my hands and then I drank a glass of water. After drinking water, I walked for a while. Then I ate curd with desi ghee pratha. After eating pratha and curd, I drank a cup of tea. Then I heard the sound of fasting from the mosque and I took a tablet. Take it and I took three bowls with water and stopped fasting. After breaking the fast, the call to prayer began. When the call to prayer ended, I performed Wudhu. After performing Wudhu, I went to the mosque to offer Fajr prayers. He offered Fajr prayers in the mosque. After the Fajr prayer, I recited the Qur'an. After reciting the Qur'an, I returned to my house. Then I rested for a while because I was awake at three o'clock at night
آج صبح سویرے جب میں جاگا تو سارے گھر والے جاگے ہوئے تھے روزے کی تیاری کر رہے تھے ۔آج میں نے بھی روزہ رکھنا تھا میں نے پہلے منہ ہاتھ دھویا پھر میں نے ایک گلاس پانی کا پیا ۔ پانی پینے کے بعد میں کچھ دیر چہل قدمی کرتا رہا پھر میں نے دیسی گھی کے پراٹھے کے ساتھ دہی کھائی پراٹھے اور دہی کھانے بعد پھر میں نے ایک کپ چائے کا پیا اتنے میں مسجد سے روزہ بند کرنی کی کی آواز آگی اور میں نے ٹیبلیٹ لیں اور میں نے پانی کے ساتھ تین کولیاں کیں اور روزہ بند کر لیا ۔ روزہ بند کرنے کے بعد اتنے میں اذان ہونے لگی ۔ اذان جب ختم ہوئی میں نے وضو کیا وضو کرنے کے بعد میں مسجد میں نماز فجر ادا کرنے گیا ۔ نماز فجر مسجد میں ادا کی ۔ نماز فجر ادا کرنے کے بعد میں نے قرآن مجید کی تلاوت کی قرآن مجید کی تلاوت کرنے کے بعد پھر میں اپنے گھر کی طرف واپس آیا پھر میں نے کچھ دیر آرام کیا کیونکہ رات تین بجے کا میں جاگا ہوا تھا .
When I woke up this morning, my family told me that the goods you had brought from the utility store did not contain oil yesterday. You are left at the utility store. You should go this morning and bring them. A relative of mine was going to Mianwali city. I told him, "Brother, take me with you. I have to fetch oil from the utility store." He said, "Let's get ready. Then we will go together. I changed my clothes and then we left for Mianwali. I took some pictures on the way." In a short while we will reach Mianwali city. We first got oil and after getting oil we came to the cheap bazaar from where we also took fruit and meat and many other goods then we returned home. Came
آج صبح جب میں جاگا تو مجھے گھر والوں نے بتایا کہ آپ جو یوٹیلیٹییلٹی سٹور سے جو سامان لے کر آئے تھے کل اس میں تیل نہیں ہے آپ کا یوٹیلٹی سٹور پر رہ گیا ہے آپ آج صبح جائیں اور وہ لے کر آئیں ۔ میرا ایک رشتہ دار جا رہا تھا میانوالی شہر کی طرف میں نے اس کو کہا بھائی آپ مجھے بھی ساتھ لے جانا میں نے یوٹیلٹی اسٹور سے تیل اٹھانا ہے ۔ اس نے کہا چلو آپ تیار ہو جاؤ پھر ہم اکٹھے چلتے ہیں میں نے کپڑے چینج کیے اور پھر ہم میانوالی شہر کی طرف نکل پڑے میں نے راستے میں چند تصویریں بھی بنائیں ۔ تھوڑی دیر میں ہم میانوالی شہر پونچھ گے ہم نے پہلے تیل حاصل کیا اور تیل حاصل کرنے کے بعد ہم پھر سستے بازار میں آئے جہاں سے ہم نے فروٹ بھی لیا اور گوشت بھی لیا اور بہت سے دوسرا سامان لیا پھر ہم گھر کی طرف واپس لوٹ آئے










We returned home from Mianwali around eleven o'clock. When I returned home, I first changed my clothes. Then I saw my daughter playing. I picked her up on my lap and started playing with her for a while. My son also came from school and he also started playing with us. During this time I took some pictures. Create what you'd like to see
ہم گیارہ بجے کے قریب میانوالی سے اپنے گھر واپس آ گئے جب میں گھر واپس آیا تو میں نے پہلے اپنے کپڑے چینج کیے ۔ اس کے بعد میں نے دیکھا میری بیٹی کھیل رہی تھی میں نے اس کو اپنی گود میں اٹھا لیا اور اس کے ساتھ تھوڑا سا ٹائم کھیلنے لگا اتنے میں میرا بیٹا بھی آگیا سکول سے اور وہ بھی ہمارے ساتھ کھیلنے لگا اس دوران میں نے چند تصویر بنائیں جو آپ کو دیکھنا چاہوں گا








When it was twelve o'clock I went to my room for a while to sleep and I fell asleep. Because the month of Ramadan is going on and I am fasting, a person gets tired and rests, then the fast passes easily. I woke up at two o'clock. And I went to the mosque to offer Zuhr prayers and I went there and offered Zuhr prayers
جب بارہ بجے کا ٹائم ہوا تو میں سونے کے لئے تھوڑی دیر کے لئے اپنے کمرے میں چلا گیا اور میں سو گیا ۔ کیونکہ رمضان کا مہینہ چل رہا ہے اور میرا روزہ ہوتا ہے انسان تھک جاتا ہے اور آرام کرتا ہے تو روزہ آسانی سے گزر جاتا ہے ۔ جب دو بجے کا ٹائم ہوا تو میں جاگ گیا ۔ اور میں نے نماز ظہر ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا اور میں نے وہاں پر جاکر نماز ظہر ادا کی




After the Zuhr prayers, I returned to my house and lay down in my room. He lay down for so long that Asr prayers started. I was going to the mosque for Asr prayers when children were playing in the yard of our house. I made some pictures of them. I love cricket so I made pictures of children. My son was batting and the little girls were bowling over him
ظہر کی نماز پڑھنے کے بعد میں اپنے گھر واپس آ گیا میں اپنے کمرے میں آ کر لیٹ گیا ۔ اتنی دیر لیٹا رہا کہ نماز عصر آذان ہونے لگی ۔ نماز عصر پڑھنے کے لیے میں مسجد کی طرف جا رہا تھا کہ ہمارے گھر کے صحن میں بچے کھیل رہے تھے کرکٹ میں نے ان کی چند تصویریں بنائیں ۔ مجھے کرکٹ بہت ہی پسند ہے اس لیے میں نے بچوں کی تصویریں بنا لیں ۔ میرا بیٹا بیٹنگ کر رہا تھا اور چھوٹی بچیاں اس کے اوپر بالنگ کر رہی تھیں





