How vehicles are being snatched on the motorway.Aani445Follow4yr ago موٹروے پر گاڑیاں کیسے چھینی جارہی ہیں. گزشتہ روز ایم فور موٹروے (فیصل آباد سے ملتان ) پر میرے ایک دوست کو سفر کرنے کا اتفاق ہوا ڈرائیونگ کے دوران گوجرہ انٹرچینج سے آگے مجھے ایک گاڑی کے ڈرائیور نے رکنے کا اشارہ کرنا شروع کیا کبھی وہ لائٹیں دیتا رہا کبھی رکنے کا اشارہ کرتا رہا البتہ میں نے گاڑی نہیں روکی وہ گاڑی جب بلکل برابر آئی تو فرنٹ پر بیٹھے دو لوگ بار بار کہنے لگے آپ کی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہے سائیڈ پر لگالیں البتہ میری گاڑی بلکل صحیح چل رہی تھی۔ میں نے پھر بھی گاڑی نہیں روکی وہ گاڑی میں چار لوگ تھے جو بار بار کہتے رہے آپکی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہے سائیڈ پر لگائیں جیسے ہی میں نے گاڑی تھوڑی آہستہ کی تو انہوں نے میری گاڑی روکنے کی کوشش کی البتہ میں نے تیز گاڑی بھگا کر آگے ٹوبہ کے قریب قیام و طعام گاہ پر گاڑی روک لی دیکھا تو کوئی ٹائر پنکچر نہیں تھا نہ ہی کوئی اور مسئلہ تھا میں نے فورا موٹروے پولیس کو اطلاع کی تو موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹروے کے اوپر ایسے کئی گینگ سرگرم ہیں جو آپکو کچھ بھی بتا کر گاڑی روکتے ہیں یا تو وہ ٹائر پنکچر کا کہتے ہیں یا کوئی اور وجہ بتا کر روکتے ہیں جیسے ہی گاڑی رکتی ہے وہ لوگ آپکی گاڑی میں زبردست گھس جاتے ہیں اور اسلحہ دیکھا کر آپکو گاڑی چلانے کا کہتے ہیں۔ جیسے ہی کوئی ویران جگہ آتی ہے تو آپکو گاڑی سے اتار کر خود گاڑی لے کر فرار ہوجاتے ہیں نہ صرف گاڑی بلکہ موبائل فون پیسے ہر چیز لے جاتے ہیں۔ تاکہ آپ موٹروے پولیس کو فون بھی نہ کرسکیں اسی لیے موٹروے پر جب تک آپکو یقین نہ ہو کہ گاڑی کوئی مسئلہ کررہی ہے تو کسی کے کہنے پر مت روکیں ورنہ آپکے ساتھ کوئی بھی حادثہ ہوسکتا ہے ایسے گروہ کا مقصد صرف گاڑیاں چھیننا ہے۔